Sharah Tahzeeb شرح التهذيب | Indus Appstore | App Icon

Sharah Tahzeeb شرح التهذيب

شروح-شرح-تھزیب

Verified

4

Rating

136 MB

Download size

140 MB

Install size
Sharah Tahzeeb شرح التهذيب | Indus Appstore | Screenshot
Sharah Tahzeeb شرح التهذيب | Indus Appstore | Screenshot
Sharah Tahzeeb شرح التهذيب | Indus Appstore | Screenshot
Sharah Tahzeeb شرح التهذيب | Indus Appstore | Screenshot
Sharah Tahzeeb شرح التهذيب | Indus Appstore | Screenshot
Sharah Tahzeeb شرح التهذيب | Indus Appstore | Screenshot
Sharah Tahzeeb شرح التهذيب | Indus Appstore | Screenshot
Sharah Tahzeeb شرح التهذيب | Indus Appstore | Screenshot

About App

منطق اس علم کو کہتے ہیں جس کے ذریعےمعلوم حقائق سے نامعلوم کی طرف پہنچاجاتاہے۔ یہ ایک فن بھی ہے کیونکہ اس کے ذریعے گفتگوکے دوران مناظرہ کےآداب اور اصول متعین کیے جاتے ہیں۔منطق کو یونانیوں نےمرتب کیا اس فن کا آغاز اور ارتقا ارسطو سے ہوا۔ پھریہ مسلمانوں کے ہاتھ لگا انہوں نے اس میں قابل قدر اضافےکیے۔ اس کے بعد اہل یورپ نے اس میں اضافہ جات کیے ۔منطق کو تمام زبانوںمیں لکھاگیا۔تاہم یہ ایک مشکل فن ہے اس لئے کتابوں کے اندر بھی اس کی پیچیدگی سامنےآتی تھی۔ اساتذہ کے بغیراس فن کا حصول ناممکن سا لگتا تھا۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس علم پر بہت لکھا گیا ہے کہ اب اسے سمجھنا قدر آسان ہے
ایک وہ دور تھا کہ غزالی ورازی جیسی شخصیات مَنْ لَمْ يَعْرِفِ الْمَنْطِقَ فَلَا ثقۃ لَهُ فِی الْعُلُومِ اصلا کی صدائیں بلند کیا کرتی تھیں، وائے افسوس اب وہ دور آگیا کہ اسے فضول و ناکارہ علم کہا کر دامن سمیٹا جارہا ہے، اور علم منطق میں بے رغبتی اور دوری کی وبا ہر سو پھیلتی جارہی ہے، اور اسے غامض ودتیق اور دشوار کہہ کر اس سے آنکھیں چرائی جارہی ہیں، حتی کہ طلباء تو در کنار اساتذہ کرام بھی اس سے متنفر و بیزار دکھائی دیتے ہیں، اس کی وجہ علت یہ بیان کی جاتی ہے کہ یہ سب سے مشکل اور دشوار ہے ، ہاں ! یہ امر کسی حد تک تسلیم کیا جاسکتا ہے، مگر اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ دنیا میں کوئی بھی فن آسان نہیں، ہر فن کے حصول کیلئے محنت و مشقت اور عرق ریزی کرنی پڑتی ہے، تو پھر اس میں منطق کی ہی کیا تخصیص ہے؟ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فری کی طرف توجہ دی جائے اس کے قواعدوضوابط اور اصطلاحات سے واقفیت و شناسائی حاصل کی جائے، چنانچہ اس ضرورت و حاجت کی تکمیل کے لیے میں نے درس نظامی کی مشکل ترین اور لاجواب کتاب کیآسان شرح کے لیے قلم اٹھایا، چنانچہ نتیجہ رزلٹ آپ کے سامنے ہے۔اپنے مادر علمی جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ میں دو بار شرح تہذیب پڑھانے کی سعادت نصیب ہوئی ، چونکہ یہ کتاب انتہائی مشکل ہے بندہ نا چیز اس نتیجے پر پہنچا کہ اس کتاب کی جامع اور آسان ترین شرح کی جائے، جو طلباء کے لئے پکی پکائی روٹی ثابت ہو، اور ابتدائی اساتذہ کرام کو دیگر شروحات کے منتشر اور طویل مضامین سے بے نیاز کرکے وہ ان کے لئے تیار شدہ تقریر بن جائے۔
خصوصیات (1) متن و شرح دونوں پر مکمل اعراب۔ (2) متن و شرح کا لفظی ترجمہ (3) ہر مقام پر دئیے جانے والی عبارت پر اعراب۔ (4) اغراض ماتن بصورت اختصار ۔ (5) اغراض شارح کافی اور وافی حل کے ساتھ۔ (6) مسائل مشکلہ کا حل فوائد و تمہیدات کے ساتھ ۔ (7) ہر مسئلہ کی وضاحت مثال کے ساتھ ۔ الغرض ! حتی الوسع ہر مسئلہ کی عام فہم تو ضیح وتیبین کر دی گئی ہے، اس امر کا لحاظ کرتے ہوئے کہ کلام نہ تو اتنا مختصر ہو کہ مخل فہم ہو اور نہ ہی اتنا طویل ہو کہ باعث تشویش بن جائے۔ اظہار تشکر.

Developer info


Similar apps


Popular apps

Indus Appstore

Indus Appstore Private Limited

(Formerly known as ‘OSLabs Technology (India) Private Limited’)
CIN - U74120KA2015PTC174871

Registered Address:

Office-2, Floor 4, Wing B, Block A, Salarpuria Softzone, Bellandur Village, Varthur Hobli, Outer Ring Road, Bangalore South, Bangalore, Karnataka, India, 560103


Disclaimer: All trademarks are property of their respective owners.
For any questions or feedback, reach out to us at [email protected]